سوڈان کے سابق صدر عمر البشير کو اگلے ہفتے عدالت ميں پيش کيا جائے گا۔ انہیں دو ماہ پہلے اپريل ميں فوج نے اقتدار سے علیحدہ کردیا تھا۔ سوڈان کے قائم مقام پراسيکيوٹر جنرل الوليد سيد احمد کے مطابق، عمر البشير کو بد عنوانی اور غير ملکی کرنسی کے ذخائر رکھنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ سوڈان ميں حکمران فوجی کونسل اور اپوزيشن کے درمیان کشیدگی جاری ہے، اور کئی شہریوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ مظاہرين کا مطالبہ ہے کہ فوج اقتدار سولین حکومت کے حوالے کرے۔

SHARE

LEAVE A REPLY