انڈونیشیا کے آفتوں سے نمٹنے والے ادارے نے اٹھائیس ستمبر کے زلزلے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1649 بتائی ہے۔ زلزلے سے تقریباً تباہ ہونے والے شہر پالو میں سے مزید لاشوں کے دستیاب ہونے کا امکان امدادی ورکروں نے ظاہر کیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبی بعض لاشوں کے گلنے سڑنے کی وجہ سے مختلف وبائیں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ حکام نے آٹھ ایام کے بعد ملبے کے نیچے دبے افراد کے زندہ بچنے کے امکانات کو بھی انتہائی کم بتایا ہے۔ پالو سمیت دوسرے قصبوں اور دیہات میں امدادی ورکرز تلاش کا عمل جاری ہے۔ پالو انڈونیشی جزیرے سولاویسی کا ایک ساحلی شہر ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY