يورپی يونين نے رواں سال کے دوران انسانی بنيادوں پر امداد کے ليے 1.6 بلين يورو مختص کيے ہيں۔ اس بارے ميں اعلان يورپی کميشن نے بدھ کے روز کيا۔
بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر رقم شام اور يمن ميں امدادی سرگرميوں پر خرچ کی جائے گی۔ علاوہ ازيں جنوبی سوڈان، وسطی افريقی جمہوريہ، کانگو اور چند ديگر افريقی رياستوں کا بھی اس امدادی رقم ميں حصہ ہو گا۔
وينزويلا، کولمبيا، افغانستان اور يوکرائن بھی اس سے مستفيد ہو سکيں گے۔ سن 2015 ميں اعلان کردہ امدادی رقوم کے مقابلے ميں اس سال کے ليے اعلان کردہ امداد کا حجم دس گنا زيادہ ہے۔












