سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے گوجرانوالہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں میں علی رضا، جواد حمزہ اور عاطف مشتاق شامل ہیں۔ دہشت گرد درگاہوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق لاہور، آزاد کشمیر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے

SHARE

LEAVE A REPLY