عمران خان نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن تک حقیقی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہوگی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 60فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، یہ ہماری قوم کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے میں کیس ہے تو اب یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ملزم قاضی بن جائے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چھوٹی موٹی چوری نہیں 24 ارب روپے کی کرپشن ہے، ایسے شخص کو ملک کا وزیراعظم اور اس کے کرپٹ بیٹے کو وزیراعلیٰ بنا دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے پرامن احتجاج امپورٹڈ حکومت کے خلاف کیا تھا اور جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY