وگرنہ ہر کوئی اکتاتا جا رہا ہے,کنیز نور علی

0
954

اداسی ایک گھنا جنگل …
اور اس جنگل کو کاٹا جا رہا ہے….

یہ کیسا سحر پھونکا ہے کسی نے
جو دل میں تھا وہ لب پہ آتا جا رہا ہے

اب کیوں حیران ہوتے ہو
جو بویا تھا وہ کاٹا جا رہا ہے

آج وہ نکلے ہیں گھر سے
حسن کی دولت کو بانٹا جا رہا ہے

نا میں نا تو اور نا رقیب
باقی ہرکوئی نظریں جھکاتا جا رہا ہے

یہ دیوانے لوگ ہیں جو رُکتے نہیں ہیں
وگرنہ ہر کوئی اکتاتا جا رہا ہے

کنیز نور علی

SHARE

LEAVE A REPLY