اقامہ کیس: فریال تالپورو دیگر کےخلاف کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی

0
733

فریال تالپورو دیگرکے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کودستاویزات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپوراور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں سماعت کے دوران خواجہ شمس الاسلام نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی میں اقامے نے بنیادی کردارادا کیا، نوازشریف کوناصرف نااہل کیا بلکہ پارٹی سے بھی ہٹانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قراردیا اقامہ رکھنے پرنوازشریف صادق وامین نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ فریال تالپورپربھی لاگو ہوتا ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مندرجات سندھ ہائی کورٹ میں پیش

خواجہ شمس الاسلام نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فریال تالپورنے اثاثے کیسے بنائے، تحقیقات کی ضرورت ہے، جعلی اکاؤنٹس سے متعلق جےآئی ٹی رپورٹ میں سب ثابت ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے بارے میں جے آئی ٹی نے اہم انکشافات کیے، جے آئی ٹی کے آخری صفحات پڑھ لیں سب واضح ہوجائے گا۔

سندھ ہائی کورٹ نے خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کو دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک دلائل دیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY