اقوام متحدہ کے ادارے يونيسف نے افغان بچوں کے لیے پچاس ملين ڈالر کی اپيل کی ہے۔ اس امداد سے مجموعی طور پر 6.3 ملين افراد کی مدد کی جائے گی جن ميں 3.8 ملين افغان بچے بھی شامل ہيں۔

يونيسف کی جانب سے تين فروری کو جاری کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ امدادی رقوم سے بچوں کو کھانے پينے کی اشياء و ديگر بنيادی سہوليات فراہم کی جائيں گی۔ افغانستان میں یونیسیف کی نمائندہ ايڈيل خودر کے مطابق اِس شورش زدہ ملک ميں ہر دس ميں سے تين بچے نفسياتی عوارض میں مبتلا ہيں جبکہ پانچ سال سے کم عمر کے لگ بھگ چھ لاکھ بچے خواراک کی کمیابی کا شکار ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY