منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں قید حسین لوائی اورعبد الغنی مجید کو ملیر جیل کراچی منتقل کرنے کے حکم پر وزیر اعظم عمران خان برہم ہوگئے جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نےحکم جاری کرنے کے بعد واپس لے لیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نےدرخواست کی تھی کہ حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کے خلاف بینکنگ کورٹ کراچی میں کیس جاری ہے ان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے ملیر جیل کراچی منتقل کرنے کا حکم جاری کیا جائے اور کیس مکمل ہونے تک کراچی ہی میں رکھا جائے۔
اس کے جواب میں محکمہ داخلہ پنجاب نے 31 جنوری کو دونوں ملزمان کو ملیر جیل کراچی منتقل کا اجازت نامہ جاری کیا۔ تاہم وزیر اعظم عمران خان کی لاہور آمد پر جب یہ بات ان کے علم میں آئی تو انہوں نے برہمی کا اظہار کیا جس ہر محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنا جاری کردہ حکم نامہ واپس لے لیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام معاملات میں قانون کے مطابق عمل کیا جائے۔












