افغانستان میں طالبان نے گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سترہ اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سرپل صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ طالبان نے گزشتہ کئی ماہ کے دوران سلامتی کے اداروں کے اہلکاروں اور سرکاری محکموں کی عمارات پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ دوسری جانب افغانستان میں رواں برس جولائی میں منعقدہ صدارتی انتخابات سے قبل طالبان سے امن مذاکرات طے کرنے کے لیے امریکا پر امید ہے۔











