جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے منظم انداز میں اخراج کے لیے ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔ انہوں نے یہ بات جرمن دارالحکومت میں بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔
میرکل نے کہا جرمنی اور دیگر ریاستوں کو ابھی تک افسوس ہے کہ برطانیہ نے اپنے لیے یونین سے اخراج کا فیصلہ کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر لندن اپنے لیے مناسب طور پر بریگزٹ کا خواہش مند ہے، تو اس کے لیے ابھی بہت کام کیا جانا باقی ہے۔ برطانیہ انتیس مارچ تک یورپی یونین سے نکل جائے گا۔
لندن میں ملکی پارلیمان نے ابھی تک مے حکومت کے برسلز کے ساتھ طے پانے والے بریگزٹ معاہدے کی منظوری نہیں دی۔












