سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی ایک اہم شاہراہ پر ہونے والے ایک بڑے دھماکے کی زد میں آ کر کم از کم دس فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ اس دھماکے میں بیس دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ دھماکا سرینگر کے نواح میں واقع پامپور میں ہوا۔ اس واقعے میں فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے علاوہ کئی فوجی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ مقامی سکیورٹی حلقے اس دھماکے کی ذمہ داری علیحدگی پسند گروپوں پر عائد کر رہے ہیں۔ ابھی تک کسی باغی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔












