ریڈیو پاکستان سے ظلم کی پالیسی بند کریں۔ گلزار عثمانی

0
914

وفاقی وزیر خزانہ کی سربراھی میں ھونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں پی آئی اے کے لۓ ساڑھے پانچ ارب روپے کے ایک اور بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دی گئی ھے.اس سے پہلے نومبر میں سترہ ارب سے زیادہ کا پیکیج مل چکا ھے. ایک سال میں غالبا” یہ تیسرا پیکیج ھے.ایک ن لیگ کی حکومت نے دیا تھا اور دو موجودہ حکومت نے. اس کے باوجود اس ادارے کو چوالیس ارب روپے کا خسارہ ھے.سمجھ میں نہیں آتا کہ جس ادارے کو بیل آؤٹ پیکیجز مل رھے ھیں اس کا خسارہ بڑھتا ھی جارھا ھے. اس کےبر عکس ریڈیو پاکستان,جس کی اھمیت پی آئی اے سے ھر حال میں بہت زیادہ ھے وہ مسلسل مالی مشکلات کا شکار چلا آرھا ھے. ملازمین اور یونین کی کاوشوں سے چند ماہ پہلے ریڈیو پاکستان کو چالیس کروڑ روپے کا پیکیج ملا تھا جس کی حیثیت,ادائیگیوں کے مقابلے میں, اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر تھی. ریڈیو میں بھی سفارشی لوگوں کو فنڈز منظور کراۓ بغیر کنٹریکٹ پر رکھا جاتا رھا جس کہ وجہ سے یہ ادارہ بھی تباہ حالی کا شکار ھے. اب صورتحال یہ ھے کہ ملازمین اور پینشنرز علاج معالجے اور ادویات کے لۓ مالی بوجھ تلے دبے چلے جارھے ھیں کیونکہ گزشتہ دو سال سے یہ اخراجات اپنے پاس سے کرنا پڑرھےھیں مگر ان کےمیڈیکل بلز کی ادائیگی کے لۓ فندز فراھم نہیں کۓ جارھے. ضرورت اس امر کی ھے کہ کنٹریکٹ رکھے گۓ لوگوں کے لۓ بجٹ منظور کرایا جاۓ اور ملازمین اورپینشنرز کو میڈیکل بلز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ پہلے کی طرح طبی سہولیات کی فراھمی کا بندوبست بھی کیا جاۓ لیکن یہ اسی صورت میں ممکن ھے جب ادارے کے سربراہ کو ملازمین اورپینشنرز کی مجبوریوں اور پریشانیوں کا احساس ھو…?کیا موجودہ سربراہ سے توقع کی جا سکتی ھے؟

گلزار عثمانی

SHARE

LEAVE A REPLY