اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔
سعودی سفارت خانے کے مطابق پاکستانیوں کیلئے سنگل وزٹ انٹری فیس 533 ڈالر سے کم کرکے 90ڈالر کر دی۔
ملٹی پل انٹری فیس 800 ڈالر سے کم کرکے 180 ڈالر کر دی گئی ہے۔
سعودی سفارت خانے کے مطابق انٹری فیسوں میں کمی کا اطلاق 15 فروری 2019 سے کردیا گیا۔












