خدا خیر کرے ۔ڈاکٹر نگہت نسیم

0
712

میں‌کسی ایسے شخص کو ویلکم نہیں کر سکتی اور نا ہی پاکستان کے مفاد میں اچھا سمجھ سکتی ہوں جس کے ہاتھ ایڈیٹر اور جرنلسٹ “‌ جمال خشوگی “‌ کے خون سے رنگے ہوں اور خود کو امریکہ اور پیسوں کے زور پر پر بچا لیا ہو۔ جو اپنوں کا بھلا نا کر پائے وہ غیروں کا کیا بھلا کر سکتا ہے ۔ میں اس آمد کو کسی طوفان کا پیش خیمہ سمجھتی ہوں ۔ خدا خیر کرے یمن کے مسلمانوں پر جن کے خون سے اب پاکستانی فوجیوں کے ہاتھ بھی رنگنے والے ہیں ۔

مجھے بہت افسوس ہوا کہ ایک تو مدد کی بھیک بھی مانگی اور صاف صاف کہا بھی نہیں کیا چاہتے ہیں ۔ عمران خان کو پر اعتماد تقریر کرنی چاہیئے تھی ۔ اور مزدوروں کو رہا کرنے کی بات کرنی چاہیئے تھی ۔ اس قدر گول مول بات کیوں کرنے سے بہتر تھا نا ہی کرتا۔ مجھے عمران خان انتہائی کمزور سربراہ لگے۔

ایک بات سمجھ لینی ہر انسان کے لئے ضروری ہے کہ یہ دنیا “‌کچھ دو اور کچھ لو “‌کے قانون پر کاربند ہے ۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم مدد کی بھیک مانگے اور انہیں مفتا مفت سب مل جائے ۔ اس لئے کہہ رہی ہوں دعایئں تیز کرو کہ بکنے اور خریدنے والے کچھ انسانیت برتیں۔

ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY