مصر کے سرکاری اخبار الاہرام کے مطابق شمالی سینائی میں کیے جانے والے ایک بڑے عسکری آپریشن کے دوران ملکی سکیورٹی فورسز نے کم از کم سولہ مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے

۔ یہ شدت پسند العریش نامی شہر میں کیے گئے دو چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز کو اپنی کارروائی کے دوران جوابی فائرنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب پیر اور منگل کی درمیانی شب قاہرہ کی ایک سیاحتی مارکیٹ پر کیے جانے والے خودکش حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تین ہو گئی ہے۔ تیسرا ہلاک ہونے والا پولیس کا اہلکار ہے جو اپنے زخموں سے جانبر نہیں ہو سکا۔

SHARE

LEAVE A REPLY