بھارت کے پر دھان منتری کے نام کھلا خط۔شمس جیلانی

0
1021

نریندر جی آپ کی سیوا میں نویدن ہے؟ کہ جو قومیں اورا ن کے لیڈر دنیا کے ہوئے حالات کو نہیں سمجھتے انہیں بعد میں پجھتانا پڑتا ہے؟ آپ دنیا کے بدلتے ہوئے حالات کو سمجھیں؟ اب وہ حالات نہیں جو کہ سن1947 میں تھے۔ نہ ہی وہ ہیں جو اسی کی دھائی میں تھے۔ اگر اس وقت لوگوں کو ادراک ہوتا کہ وہ کیا کرنے جارہے ہیں تو اس کے نتائج دنیا ابھی تک بھگت نہیں رہی ہوتی اور نہ ہی اتنی جنگیں ہوتیں؟ کیونکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد بننے والی اقوام متحدہ کو اپنے سے پہلے بننےوالے بین الاقوامی ادارے کا حشر یاد ہوتا تو وہ یہ نہیں کرنے دیتی جو آج دنیا میں ہورہا ہے۔ سارے ترقی یافتہ ملک اپنے یہاں تو قانون کی بالا دستی رکھتے ہیں اور دوسروں کے یہاں انتشار پھیلانااپنا حق سمجھتے ہیں؟ یہ وہ دو رخی پالیسی ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا انتشار کا شکار ہے اوراب جنگ نام سے نفرت کرتی ہے؟
اب یہ وہ دور ہے کہ پوری دنیا امن کے لیے پریشان ہے ان میں ترقی یافتہ ممالک بھی شامل ہیں اور جنگ سےجتنااسلحہ بیچ کرا نہوں نے مال کمایا تھااس سے کہیں زیادہ وہ اپنے اس فعل کی قیمت ادا کرچکے ہیں اور وہ مزید کر تے رہیں گے اگر فوری طور پر امن قائم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے؟ مجھے یقین ہے کہ وہ ایسی غلطی دوبارہ نہیں کریںگے اور نہ کسی کو کرنے دیںگے؟ کیونکہ وہ یہ غلطی کئی بار کر کے دیکھ چکے ہیں؟ کیونکہ جنگ کمبل شکل میں وہ ریچھ ہے کہ جنگ شروع کرنےوالا ملک اپنی جان چھڑا نا بھی چاہے تو نہیں چھٹتی ہے؟ کسی فوج کو کہیں بھی بے یارومدد گار چھوڑ کر بھاگنا اب دینا میں ایک بھیانک غلطی شمار ہوتا ہے۔اور ایسے فوجی جنکا کوئی سردار نہ پوری دنیا میں پاکٹس کی شکل پھیل جاتے ہیں اور لوٹ مار ان کا پیشہ بن جا تا ہے۔ یہ جاننے کے با وجود بھی جو شخص اب جنگ کی باتیں کرے،تو لوگ اس کو پاگل سمجھیں گے؟ آُپ بھارت کےمہاپرش پردھان منتری سہی! نریندر جی جتنی جلد اس راز کو سمجھ لیں توآ پ اورآپ کے لیئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیئے بہتر ہوگا؟
اب آپ کا جس لیڈر سے واسطہ ہے وہ کاروباری پیشہ سے متعلق نہیں ہے لہذا وہ یہ نہیں سوچے گا آلو اور ٹماٹرآپ نے بھجنا بند کر دیئے تو کیا ہوگا؟ ہم یہ اس لیے کہہ رہے ہیں؟ کہ وہ شروع سے ہی دنیا کے بہاؤ کے خلاف چل رہا ہے اس کلیہ (ڈاکٹرائن) کو لیکر کہ جنگ بعد بھی تو لوگوں کو مزاکرات کر نے کے لیے ایک میز پر بیٹھنا ہوتا ہے ؟تو پہلے ہی بات یہاں تک نہ پہونچنے دیں؟ اس لیے وہ جنگ کی دھمکیاں نہیں دے رہا ؟ بلکہ یہ کہہ رہا ہے کہ تم نے یہ وطیرہ بنا لیا ہے کہ تمہارے ملک میں جو کچھ بھی ہورہا ہے پاکستان پر ڈالدو؟ توآؤ چار پنچو ں میں بیٹھو! ثبوت سامنے رکھو اگر ہم ذمہ دار ہیں تو ہم اپنے خلاف کاروائی خود کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر آؤ تو سہی ؟ جبکہ تم نہ کسی کی ثالثی ماننے کو تیار ہو نہ ہی یو این ا وکی بات ماننے کو تیار ہو؟ جس میں تم خود مسئلہ کشمیر لیکر گئے تھے۔ اور فیصلہ یہ ہوا تھا کہ کشمیریوں کو حق رائے دہی دیا جا ئے گا؟ پہلے تو تم نے ٹال مٹول سے کام لیا اور پھر نام ونحاد انتخابات خود ہی کر الیئے ؟ آخر کونسی منطق ہے کہ تم خود ہی ا پنا مقدمہ دنیا کے سامنے لیکر جاؤ۔ ا ور بعد میں کہو کہ ہم تمہیں درمیان میں ڈالنے کو تیار نہیں ہیں۔ پانی کا معاہدہ تم نے کیا اب دھمکیاں دے رہے ہو کہ ہم پانی بند کردیں گے؟ تمہارے پیش روؤں اور تم نے اپنے اس غلط رویہ سے تام دنیا کے سامنے خود کو ایک مستند بد عہد تسلیم کر الیاہے۔ یہ اس کا نتیجہ ہے کہ اب تمہاری بات کوکوئی بھی سچ ماننے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ہر ایک کا تمہیں ایک ہی جواب ہے کہ تم کوئی ثبوت تو پیش کرو؟ ہم تمہاری بات سابقہ تجربات کی روشنی میں کیسے سچ مان لیں؟ جبکہ تمہارے مد ِ مقابل وہ ہے جس کی شہرت دنیا میں اس کی سچائی کی بنا پر ہے ۔ اس لیئے کہ جو وہ کہتا ہے وہ کرتا بھی ہے؟ نتیجہ یہ ہے کہ دنیا اس پراعتبار کر رہی ہے۔ اس لیے دنیا نے اپنے خزانوں کے منہ اس کے لیے کھولدیے ہیں ۔جس کا نام عمراان خان ہے، اس سے یہ امید مت رکھوکہ جووہ کہہ رہا کریگا نہیں؟ اور تم اسی طرح متنازع سرحد پر ٹک ٹک کرتے رہوگے اور وہ کچھ نہیں کریگا؟ یہ ہی مشورہ تمہیں، تمہارے ایک سابق جسٹس نے بھی دیا ہے؟ اور ہرا یک جو عمران خان کو جانتا ہے وہ یہی مشورہ دیگا؟
تمہارے پڑوسیوں میں تم سے کوئی بھی خوش نہیں؟ چلو پاکستان خراب ہے مان لیتے ہیں ؟ چین جو کبھی تمہارا بھائی تھا اس سے بھی تمہاری ان بن ہے؟ جو تمہارے آزادی حاصل کر نے کے ایک سال بعد آزاد ہوا تھا ،اس کے با وجود معاشی طور پر وہ ا تنا طاقتور ہوچکا ہے کہ اس کے یہاں خوشہالی ہے اور وہ ہر ایک ملک کی مدد کر نے کے لیے بھی تیار ہے۔ لوگ نہ مانیں مگر وہ دنیا کی دوسری طاقت بننے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے؟ اب اسی پالیسی پر پاکستان کی موجودہ قیادت چل رہی ہے۔ جس کا نعرہ یہ ہے کہ پہلے امن قائم کرو اس میں وہ نوے فیصد کامیاب رہا ہے، پھر جنگ کے بجا ئے تمام ممالک سے تعلقات قائم کرو ؟ تاکہ غربت دور ہو اور معاشی استحکام آئے؟ یہ ہی پیشکش اس نے تمہیں بھی پہلے دن سے کی ہوئی ہے۔ جبکہ وہ اپنے ہی ملک میں نہیں؟ بلکہ ہر ملک میں ہر ایک حلقہ میں بے انتہا مقبول ہے جو کہ تم سے تمہا ری غلطیوں کی وجہ نالاں ہے۔ ایسی صورت میں تم جنگ چھیڑ کر کیا پاؤگے ؟ پہلی تین جنگوں میں تم کیا پایا؟ تم خود اپنے ہی بہی کھاتے کھول کر دیکھو اور اس پر قیاس کر لو کہ آئندہ چل کر کیا پاؤگے؟ امن کی طرف بڑھو توپھر ڈیفنس پر خرچ گھٹ جا ئے گا۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اپنے عوام پر توجہ دے سکے گی ؟اپنی کھوہی ہوئی عزت پاسکے گی اس وقت تم سے لوگ خائف نہیں ہونگے بلکہ دل سے تمہیں چا ہیں گے؟ تم آرام سے سلامتی کونسل کے مستقل ممبر بھی بن سکوگے کوئی مخالفت نہیں کریگا؟ اب آگے تمہاری مرضی ہے کہ دنیا کے ساتھ چلو اور امن کی طرٖف بڑھو یا اپنا ڈیرھ اینٹ کا مندرا لگ بنا ئے رکھو؟ سنو! پاکستان کے پاس سب کچھ تھا مگر مخلص قیادت نہیں تھی؟ اب عوام نے اپنے لیے قیادت ڈھونڈ لی ہے جو اسے تنہائی ( آئی سو لیشن) سے اجتماعیت کی طرف لے آئی ہے۔ دنیا کا جو ملک اس کے خلاف چلے گاوہی خود تنہائی کاشکار ہو جا ئیگا ۔ یہ ہی ہر ایک ملک کے لیئے نئی دنیا کا پیغام ہے جو جنگوں کی ماری ہوئی ہے، جو نفرتوں کی ماری ہوئی ہے جو دشدت پسندی اور دہشت گردی کی ماری ہو ئی ہے؟ نریندر جی دونو ں طرف کے بھوکے معصوم عوام کو مار کے یا مروا کر تمہیں کیا ملے گا وہی نہ جو ہٹلر کو ملاتھا کیونکہ فتح وہاں بھی اتحادیوں کی ہی ہوئی تھی۔ کچھ سوچو کچھ غور کرو؟

SHARE

LEAVE A REPLY