پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 22ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اننگز کے آغاز سے ہی ملتان سلطانز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز نے پریشان کیے رکھا اور کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔

جیمز وینس 9 رنز بنانے کے بعد 12 کئے مجموعے پر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوگئے، تاہم اس کے بعد عمر صدیق اور جانسن چارلس نے 62 رنز کی شراکت قائم کرکے اس خسارے کو کم کیا۔

عمر صدیق 14 رنز بنانے کے بعد محمد حسنین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو جانسن چارلس بھی 75 کے مجموعے پر 46 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد 21 رنز کی اننگز کھیلنے والے شعیب ملک کے علاوہ کوئی بھی بلے باز 10 کے ہندسے میں بھی داخل نہیں ہوسکا۔

ملتان سلطانز کے شیعب ملک 112 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے تو ان کے بعد جیسے سلطانز نے کھیلنا ہی چھوڑ دیا۔

آخری 2 اوورز کے دوران 9 رنز کے اندر ملتان سلطانز کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور ٹیم 121 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی۔
………………
پی ایس ایل فور کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو6 وکٹ سے شکست دیدی۔

SHARE

LEAVE A REPLY