یادیں بھی وقت کی گرد میں ایسے دھند لآ جاتی ہیں یوں کنڈلی مار کر سوئی رہتی ہیں کہ لگتا ہے کہ کچھ یاد نہیں مگر کوئی بات کوئی واقعہ یادوں کو تازہ کردیتاہے یوں کہ آپ پھر اسی دور میں چلے جاتے ہیں ویسی ہی تکلیف محسوس ہوتی ہے ایسا ہی میرے ساتھ ہوا جب جنگ کے بادل منڈلانے لگےتو ہے بےاختیار65کی جنگ یاد آگئی میں غالبا ” چوتھی یا پانچویں کلاس میں تھی جب پاک بھارت جنگ چھڑ گئ  سائرن، بلیک آوٹ سائرن اورجنگی طیاروں کاشور خوف و ہراس کی فضا میں ریڈیو اور اخبار ہی واحد ذریعہ ابلاغ تھے

خطرے کا سائرن وقفے وقفے سے بجتا طیاروں کی آواز سنائی دیتی پھر خطرہ ٹل جاتا تو تو مستقل سائرن بجتا جواس بات کی علامت ہوتا کہ دشمن کے جہاز بھگا دے گئے
میری ایک خالہ لاھور میں تھیں ماموں انہیں لے کر کوہاٹ آگئے کہ یہاں خطرہ کم ہےشام کو وہ پہنچیں تو بمباری اورزندہ دلان لاہور کے قصے سناتی رہیں اسی رات کازکر ہے کہ رات کے کسی پہر خالہ مجھے جھنجھوڑ جھنجھوڑ کر جگارہی تھی اٹھو بمباری ہورہی ہے سب اندر چلے گئے ہیں میں بمشکل آنکھیں ملتی ہوئی اٹھی اور اندر کمرے میں داخل ہوئی تو سارا گھر وہاں موجود تھا میں باہر سوتی رہ گئی تھی جب کہ گولیاں برسائی جارہی تھیں خالہ میری خاطر دوبارہ آئیں اورتقریبا”گھسیٹتے ہوے مجھے اندر لائیں اندر قدم رکھتے ہی زور دار دھماکہ ہوا ساتھ والے کمرے کی چھت گر گئ تھی ایسالگا جیسے ہمارے کمرے کی چھت گر گئ ہو گردوغبار اورخوف و ہراس پھیل گیا فضا میں طیاروں کی بھاری آوازیں، گولیوں کی تڑتڑاہٹ اوردھماکوں کی آوازیں آرہی تھیں سب ورد کررہے تھے پھر کافی دیر خطرہ ٹل جائے کا سائرن بجا تو جان میں جان آئی اس خوف کاسوچ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اب بھی
خدا خدا کر کے صبح ہوئی تو ڈیوڑھی میں گھر کا مرکزی دروازہ گرچکا تھا سارے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے سامان ادھر ادھر بکھرا ہوا تھا
حاجی بہادر صاحب کا مزار مرجع خلائق ہے اور قرب و جوار اوردور دراز سے لوگ یہاں آتے ہیں عجیب بات ہے کہ وہ اتنے بڑے بلاسٹ میں بالکل محفوظ رہا مزار کے متوازی تمام گھر سکول محفوظ رہے اور ان کے بالکل سامنے والا پورا محلہ اجڑکر رہ گیا لاشیں اڑکر دوردور جاگریں بہت سےلوگ شہید ہونے تو زخمیوں کی تعداد بھی کم نہ تھی دن چڑھے خالہ مجھے لے کر اس گھر گیں جہاں خواتین شہدا کی میتیں رکھی گئی تھیں سفید رنگ کی چادر اوڑھے ہوئے قطار میں میتیں رکھی ہوئی تھیں کسی نے آکر چادر اٹھائی تو اففففففففف سر غائب، اور جسم اورجسم گولیوں سے چھلنی جلدی سے چادر ڈالی یہ دونوں ہی ہمارے ہی سکول میں نویں دسویں جماعت کی طالبہ تھیں دونوں بہت خوب صورت ،دو چوٹیاں کی ہوئی نازک اندام سی اوراب یہ منظر ناقابل برداشت تھا ڈر کے میں وہاں سے بھاگ آئی کی ماہ یہ نظارہ زہن سے چپک کر رہ گیا پھر جو خطرے کا سائرن بجتا تو یہی منظر نگاہوں کے سامنے
خوف کی حالت اورکیفیت بیان سے باہر ہے سوچیں بچپن کی یہ یاد اب بھی تازہ ہے تو اس وقت کیا شدت ہوگی خدا کی پناہ
کوہاٹ اپنی تاریخی چھاونی اور فضائیہ کے بڑے بیس کیمپ کے حوالے سے اہم ہے دشمن فضائیہ اورشہری آبادی کوتباہ کرنے آیاتھا جس فراخ دلی سے اسنے بم برسائے اگر وہ پھٹ جاتے تو شہر بڑی تباہی سے دوچار ہوتا بیشتر بم گرے مگر پھٹے نہیں اس سلسلے میں ایک عجیب و غریب واقعہ آنکھوں دیکھا یوں بھی ہے کہ سنگیڑھ محلے میں ایک شخص رات کو رفع حاجت کے لئے اٹھا واپس آیا تو چارپائی میں بڑا سا سوراخ تھا اورنیچے زمین پر گہرا گڑھا پڑ گیا تھا سترہ دن کی اس جنگ کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے ایک ایک کر کے ان بموں کو پھاڑا تو سب سے وزنی اورطاقتور بم یہی تھا جو اس بندے کی چارپائی پر گرا تھا ہم لوگ ہنگوکے قریب گاوں میں تھے جب اس کوناکارہ بنایا گیا توگڑگڑاہٹ کی آواز سے گاوں لرز اٹھا اگر یہ سارے بم پھٹ جاتے تو ۔۔۔۔۔۔۔
جنگ کازبانی ذکر کرنا اور قریب سے دیکھنا دو الگ باتیں ہیں جنگ کی ہولناکی، دہشت، خوف و ہراس سے خدا بچائے
اپنی مختصر سی زندگی میں 65 اور 71 کی جنگ ہم دیکھ چکے بس اب اس خطے پر اللہ رحم کرے جنگ کے سیاہ بادل چھٹ جائیں اور امن کا روشن چہرہ وآفتاب طلوع ہو کہ کشمیر کانصیبہ بھی سنورے

SHARE

LEAVE A REPLY