پاکستان کو آزاد ہوئے سات عشرے سے زیادہ مدت گزر گئی مگر ہم برس کئی میل پیچھے کا سفر کرتے ہیں۔ زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس میں قابل تعریف ترقی ہوئی ہو سوائے بے حیائی اور مفاد پرستی کے، اور اسکے اہم وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ خلوص اور عوام دوستی کے جزبے سے عاری حکومتیں ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ امیر سے امیر ترین ہوتی رہیں اور عوام غریب سے غریب ترین۔ اب تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے بانی پاکستان کے فرمان کو ایک اور رُخ سے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے کہ ملک میں کوئی غریب باقی نہیں بچے گا
ملک میں لا قانونیت کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے اور خاص طور پر موجودہ عمران حکومت نے گزشتہ ساری حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ مصروف شاہراوں سے حکومت پر تنقید کرنے والوں کو اٹھا لینا، نیب کا ایسے لوگوں کو کسی مقدمے کے بغیر طویل عرصے تک مقید رکھنا، معیشت کی تباہی، عالمی مالیاتی اداروں کے ہاتھ خود کو گروی ڈالنا، ناکام خارجہ پالیسی، کشمیر کے مسلے میں ناکامی اور ایسے ہی کتنے مسائل ہیں جو دن بدن دگر گوں ہوتے جا رہے ہیں اور ان میں اہم ترین عوام کا غیر محفوظ ہونا خاص طور خواتین اور بچیوں کا جن پر جنسی زیادتی کے واقعات روز بروز بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔
حال ہی میں لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر ایک خاتون کے ساتھ اسکے بچوں کے سامنے ہونے والی زیادتی نے ملک میں شرافت اور حمیت کا جنازہ نکال دیا ہے
لوگوں کو سرعام غائب کردینے کے واقعات پر عالمی تنظیموں نے بھی احتجاج کیا ہے لیکن سب بےسود، حال ہی میں اسلام آباد کے حکومت ناقد صحافی مطیع اللہ جان کو اغوا کیا گیا اور سوشل میڈیا پر طوفان مچنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ پھر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا لیکن وہ بھی چھوڑ دیئے گئے لیکن انجانے خوف کی وجہ سے کچھ نہیں بتا رہے کہ اغوا کرنے والے کون تھے
خدا جانے یہ کون سی ملکی ایجنسیاں ہیں جو حکومت کے ایما پر یہ غیر انسانی سلوک کر رہی ہیں
سانحہ ساہیوال کی شدت اور بیدردی سے کون انکار کرے گا لیکن اس سانحے کا جو ڈراپ سین ہوا اس نے ملکی عدلیہ سے اعتماد کا جنازہ نکال دیا۔
جیو ٹی وی اور جنگ پبلیکیشنز کے سربراہ میر شکیل الرحمان کو نیب کی حراست میں دو سو زائد دن ہو چکے ہیں جبکہ ان کے خلاف نہ تو کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی ریفرنس ہے ۔ ان کی خطا یہ ہے کہ انہوں نے حکومت پر تنقید کی تھی ۔ان سے پہلے نواز شریف حکومت کے کتنے ہی اعلی ترین افسران مہینوں نیب کی حراست میں رہے اور بالاآخر جرم اور سزا کے بغیر انہیں رہا کرنا پڑا۔ ان کی زندگی کے یہ قیمتی دن کون لوٹائے گا۔ ان کو اور ان کے خاندانوں کو جو زہنی ازیت دی گئی کیا اس کی سزا ان حاکنوں کو نہیں ملنی چاہیئے؟۔
اب جو یہ تحریر لکھ رہی ہوں تو اسی لمحے صحافی ابصار عالم پر غداری کا مقدمہ قائم کر دیا گیا ہے اور کراچی سے ایک صحافی بلال کو پولیس گھر سے اٹھا کر لے گئی ہے
چیف جسٹس کہتے ہیں کہ صورت حال کا نوٹس لیا جائے تو انکے لیئے عرض کروں
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کے نام
چیف جسٹس صاحب!
جنسی درندوں اور بیمار زہنوں کو لاک اپ میں رکھا جاتا ہے ۔۔ ان کی بیمار زہنیت کی جانچ کی جاتی ہے ۔۔ اگر تو واقعی بیمار زہن ہے تو اس کا علاج کروایئے اور جب تک نارمل زہن نہ ہو اسے لاک اپ میں رکھئے ۔۔اگر صرف جنسیت کا مارا درندہ ہے تو سر عام پھانسی دے دیجئے ۔جسٹس صاحب کسی محفل میں صرف سرسری طور پر کہہ دینے سے کچھ نہیں ہوگا ۔ آپ کی یہ زمہ داری ہے کہ اپنی کرسی سے اٹھیئے اور پولیس تھانے تشریف لے جایئے ۔۔ زبان اور قلم ہلایئے ، شفاف جانچ کا حکم دیجئے اور اپنے احکامات کا فالو اپ کیجئے ۔ پھر مجرموں کو پھانسی سرعام دیجئے !
عوام پاکستان
سانحہ موٹر وے
ہمارے ملک کاسب سے بڑا مسلہ ہی یہی ہے کہ یہاں برسر اقتدار حکومت کا احتساب نہیں ہوتا۔ حکومت ختم ہو نے کے بعد ہوتا ہے جبکہ اسلام کا اصول اس کے برعکس ہے یہ بھی ہماری بدبختی ہے کہ ان حاکموں نے مدینے کی ریاست کا نعرہ لگا کر روئے زمین پر اللہ اور اس کے رسول پاک صلی اللی علیہ والہ وسلم کے پسندیدہ شہر کی تضحیک کی ہے ۔
ظلم ، جہالت اور اقربا پروری کی بدترین مثال عمران خان کی حکومت ہے۔ ماضی کی لکیریں پیٹنے سے کیا ہوگا ۔۔۔۔ موجودہ حکمرانوں نے ان کی نالائقیوں اور نااہلیت سے کچھ نہ سیکھا ۔۔ میرے لیئے زرداری ، نواز شریف اور عمران خان میں رتی بھر فرق نہیں ۔ یہ سب کے سب عوام دشمن ہیں کیونکہ عوام خؤد بزدل ہیں اور سوچتے نہیں ہیں ۔ میں نفسیات کی ڈاکٹر ہوں اور یہ جانتی ہوں کہ ظلم سہنے کا مزہ نشے جیسا ہے ۔
جاری ہے













