افریقی ملک نائجیریا کے شمال مغربی حصے میں ڈاکؤوں نے ایک گاؤں پر حملے کے دوران کم از کم 30 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے اتوار کی شب ضلع شِنکافی کے ایک گاؤں کوارے میں لوگوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں اور ان کے گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ مقامی پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کے اس حملے میں 30 افراد ہلاک ہوئے۔ گاؤں کے رہائشیوں نے تاہم مرنے والوں کی تعداد 34 بتائی ہے جبکہ متعدد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY