نسرین ستودہ کو ایرانی حکومت کی سزا، 38 برس قید اور 148 کوڑے

0
1098

ایران کی انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی خاتون نسرین ستودہ کو ایرانی حکومت نے 38 برس قید اور 148 کوڑے مارے جانے کی سزا سنائی ہے۔۔

ان پر مملکت کے خلاف کام کرنے کے الزامات تھے جنکی انہوں نے ہمیشہ تردید کی

ان کے جرائم میں استغاثہ کے مطابق انسانی حقوق، سزائے موت کے خلاف ، جبر کے خلاف آواز اٹھاناہے

ایران میں خواتین کے لیے سر ڈھانپنا لازمی ہے اور اس کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔۔ نسرین ستودہ پر الزام ہے کہ وہ اس قانون کے خلاف بھی تحریک چلا رہی تھیں

انسانی حقوق کی تنظیموں نے نسرین ستودہ کو ملنے والی سزا کی شدید مذمت کی ہے

ستودہ کے خاوند نے فیس بک پر اپنی اہلیہ کو ملنے والی سزا کی تصدیق کی ہے

نسرین ستودہ ان سات انسانی حقوق کے وکلا میں سے ایک ہیں جنکو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY