بیتے ہوئے کچھ دن ایسے ھیں،نصرت نسیم ۔شاہین اشرف علی

0
1105

کوہات کے خوبصورت شہر سے تعلق رکھنے والی معروف ادبی علمی قلمی سماجی شخصیت نصرت نسیم صاحبہ کی خود نوشت منفرد سوانحی عمری گزرے سنہری ایام کے قصے جو بیتے ہوئے کچھ دن ایسے ھیں کی کتابی شکل میں شایع ہوکراہل نقد و نظر سے داد و پزیرائی حاصل کر چکی ہے

نصرت نسیم صاحبہ جو اعلی ادبی ذوق رکھتی ہیں علم و قلم دوست علم نواز شخصیت لاھور کا بک فئیر جہاں ھزاروں کی تعداد میں کتابیں اہل علم اور کتاب دوست خریدتے نظر آتے ہیں میں بھی نئی اور پرانی کتابوں کی مہک کے تعاقب بک فئیر چلی گی جہاں پھول کے ایڈیٹر جناب شعیب مرزا اپنے اسٹال پر آنے والے سارے دوستو کا خیر مقدم کرتے اور محبان کتب کو ڈسکاؤنٹ پر بکس دے رہے تھے میں نے بھی کچھ مطلوبہ اور پسندیدہ کتابوں کی فہرست تیار کر رکھی تھی اس میں محترمہ نصرت نسیم جو چار کتابوں کی تخلیق کار بھی ہیں اسٹال پر بیتے ہوے کچھ دن ایسے ہیں دیکھ کر میں خوش ھوگی

شعیب مرزا نے خاص طور پر مجھء کتاب 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پر دیدی اور پھول کا اعزازی شمارہ بھی عطا کیا بیتے ہوے کچھ دن ایسے ہیں،، اس خود نوشت کا سرورق بہت اچھا لگا سوانح عمری بیتے ہوے سنہری ماہ و سال کی حکایت اور قصے پر مشتمل ہے لذیذ بود حکایت دراز گفتم  نرم دل اور مہربان بہت خلیق اور بہت نرم خوہر حال میں صبر و شکر ادا کرنے والی رسالپور میں بہت سالوں تک درس و تدریس کے اعلی شعبے سے منسلک رھنے والی نصرت نسیم نے پشاور میں گزرے ماہ و سال کا اپنی ثقافت و تہذیب کا
اپنے بچپن اپنے ادبی خانوادے کا اپنے اہل اور اقربا کا بہت محبت و احترام و اہتمام سے ذکر کیا ہے

شاہین اشرف علی

SHARE

LEAVE A REPLY