مغرب کا چہرہ جب بھی دھشت کے آئینے میں نظر آتا ہے وہ اس کا عکس دُھندلا دیتے ہیں ۔ دماغی بیماری کا بہانہ بنا کر ،کبھی ٹینشن کا شاخسانہ بتا کر ،اور کبھی اپنے سے تعلق نہ جتا کر ،نیوزی لینڈ سانحہ میں ایسی باتیں سامنے آئی ہیں کہ شاید جھٹلائی نہ جاسکیں ۔سفاکی کی انتہاء ہے کہ عبادت کرتے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ،اللہ تمام شھداء کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔آمین
ساری دنیا کی آوازیں انتہائی دھیمی ہیں نہ جانے کیوں ہماری آوازیں ایسے سانحات میں دَب جاتی ہیں ہمارے فیصلے تاخیر سے ہوتے ہیں لیکن ہماری خبریں اس تیزی سے آتی ہیں کہ بس ِ۔۔۔ پہلے کہا گیا پاکستانی شھید ہونے والوں میں نہیں ہیں ہم نے شکر کیا لیکن باقی لوگوں کے لئے دل دھڑکتا رہا کہ اتنے سارے شھید ہوگئے نہ معلوم کن کن ملکوں سے تعلق ہے ۔پھر خبر آئی کچھ پاکستانی بھی زخمی ہیں ہم نے اُن کے لئے دعا مانگنی شروع کر دی ۔پھر کہا گیا چھ پاکستانی شھید ہو گئے ۔اب نو پاکستانیوں کی خبر ہے ۔۔۔زخمی الگ ہیں ۔ارے بھائی کیوں ایسا نہیں کرتے کہ جب تک خبر تمہارے پاس تصدیق ہو کر نہ آئے کہہ دو کہ ابھی ہمیں نہیں پتہ ۔لیکن شاید یہ کچھ اہمیت کا معاملہ بن جاتا ہے ،کہ سفیر یہ کیسے کہہ دیں کہ انہیں نہیں پتہ ؟ ہم اپنے رویئیوں سے کچھ اچھا تاثر نہیں چھوڑ رہے ۔
ہماری اطلاع کے مطابق کل جب ملک میں شھیدوں کے جنازے اآئینگے تو ملک کا پرچم سر نگوں رہے گا ۔ کچھ لوگوں نے اپنے پیاروں کو وہیں دفنانے کا عندیہ دیا ہے کچھ پاکستان میں دفنائے جائینگے ۔اللہ اُن سب کی مغفرت فرمائے ۔
ساری دنیا میں جس طرح اس حادثے پر بھی ہلکی آوازیں اُٹھیں وہ انتہائی دکھ اور تکلیف کی بات ہے ۔جس طرح اس دھشت گردی کو انجام دیا گیا وہ ایک اور تازیانہ ہے ،جن لوگوں نے وہ ویڈیو دیکھی وہ حیرت کا شکار ہیں کہ سفاکی کی انتہائءہے کہ جو کچھ کرنے جا رہا ہے اُسے دکھا بھی رہا ہے ۔لیکن تیس منٹ کی اس کار روائی میں پولیس کیوں جلدی نہ پہنچ پائی یہ خبر ہمیں کہیں نہیں ملی ۔ہمیں یہ بھی سمجھ نہیں آتا کہ ان ممالک میں کیوں ایسی جگہوں پر سیکیورٹی نہیں دی جاتی جہاں ایسے خطرات ہمیشہ منڈلاتے ہیں ۔ویسے تو نیوزی لینڈ ایک امن پسند اور پُر امن ملک ہے لیکن یہاں بھی ایسا واقعہ کرکے اُسے بھی دھشت گردی کی لپیٹ میں لے آنا ۔اس پر نیوزی لینڈ کی حکومت کو غور کرنا چاہئے ۔اسوقت ہمارا ملک بھی پڑوسی کے شر کا شکار ہے ۔ہم سب پر لازم ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں کہ یہ دھشت گرد ہماری صفوں میں شامل ہو کر ہی ہمیں مارتے ہیں ۔
ہم انتظار میں تھے کہ مسلم ممالک کوئی کانفرنس کرینگے کوئی اتحاد کرینگے لیکن ابھی تک ایسی کوئی خبر ہم تک نہیں پہنچی ۔لیکن جس طرح نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم نے اپنے ملک میں رہنے والوں کے لئے اپنے دلکھ اور تکلیف کا اظہار کیا اُن کے غم میں شریک ہوئیں وہ سب کے لئے ہی ایک تقلید کی بات ہے ۔جس پر تمام حکام کو ہی توجہ دینی چاہئے کہ دنیا سے جانے والے چاہے کوئی بھی ہوں اآپ کے اپنے ہیں اُن سے اپنائیت دکھائے اُن کے دکھ میں شریک ہو ئیے ۔کہ یہ ہی انسانیت ہے اور یہ ہی انسانیت کا تقاضہ ۔ہم یہ بھی اُمید رکھتے ہیں نیوزی لینڈ کی حکومت سے کہ وہ اسکی تحقیقات کو ساری دنیا تک سچائی اور ایمانداری کے ساتھ شئیر بھی کرے گی اور اس قاتل کو کیفرِ کردار تک بھی پہنچائے گی بغیر کسی بھی مفاد کے ۔کیونکہ جب ایسے لوگوں کو چھوٹ ملتی ہے تو ان کا دائرہ وسیع ہوتا ہے، ںہ ٹوٹتا ہے نہ ختم ہوتا ہے جیسا کہ اس شخص کے بارے میں ہے کہ یہ اس ظلم سے پہلے تمام ممالک میں گھوما پھرا ہے ۔اور خبریں بھی جو سامنے آرہی ہیں اس سے متعلق انتہائی تشویش ناک ہیں ۔
ویسے تو یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے ۔یہ دھشت گرد جب اور جہاں موقعہ ملے اپنی دھشت گردی دکھاتے ہیں ۔لیکن انہیں دھشت گرد نہیں کہا جاتا ایسے واقعات کو شوٹنگ کہہ کر ختم کردیا جاتا ہے یہ دھشت گردی صرف اُس وقت ہوتی ہے جب کسی ایسے ملک میں ہو جس کا تعلق کسی ایک خاص طبقے سے ہو ۔ہم تو اس دھشت گردی کے بلکہ ہر قسم کی دھشت گردی کے سخت مخالف ہیں کیونکہ یہ معصؤموں کی جان لیتی ہے گھروں کو اُجاڑتی ہے ۔لوگوں کو بے سہارا کرتی ہے نفرت کے قابل ہے یہ فعل ۔لیکن دنیا میں عجیب و غریب صورتِ حال ہے کہ کہیں اس طرح جان لینے کو دماغ کی خرابی کی چادر میں لپیٹ دیا جاتا ہے کہ اُن پر دھشت گردی کا الزام نہ لگے اور کہیں اسے دھشت گردی کا نام دیا جاتا ہے کیوں ؟
ہم جس طرح اس عزاب کا شکار رہے ہیں وہ تو شاید کوئی تصور بھی نہ کر سکے کہ ہمارے ملک میں لاکھوں جانیں چلی گئیں ۔اب ہم نے اس پر قابو پایا ہے ۔ہم جتنا ان دھشت گردوں سے نفرت کرتے ہیں شاید ہی کوئی کرتا ہو ۔کیونکہ ہم شکار رہے ہیں اس کا اور ہمیں اندازہ ہے اُس ازیت کا جو لوگوں پر گزرتی ہے ۔ہم نے ہمیشہ اس کے خلاف آوازُٹھائی ہے ۔لیکن جن طاقتوں انہیں پروان چڑھایا انہوں نے اس کو بانٹ دیا مختلف سوچوں میں ۔ہم تو اپنے پڑوس سے بھی عافیت میں نہیں ہے کہ آئے روز ایک سے ایک نیا حربہ استعمال کیا جاتا ہے ۔
اللہ ساری انسانیت کو ان شیطانوں سے بچائے آمین

SHARE

LEAVE A REPLY