ن لیگی رہنما احسن اقبال نے وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل نوٹس بجھوا دیا، جس میں کہا گیا مراد سعید بے بنیاد الزام لگانے پر غیر مشروط معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے پر مراد سعید کے خلاف دس ارب ہرجانے کا دعوای دائر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ملتان سے سکھر موٹر وے منصوبے میں رشوت کے الزامات پر وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل نوٹس بجھوا دیا ، احسن اقبال نے اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے توسط سے مراد سعید کو نوٹس بھجوایا۔

جس میں کہا گیا مراد سعید نے احسن اقبال پر فرنٹ مین کے ذریعے 70 بلین کی رشوت لینے کا الزام لگایا ،بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا مراد سعید بے بنیاد الزام لگانے پر غیر مشروط معافی مانگیں، دنوں میں معافی نہ مانگنے پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ، معافی نہ مانگنے پر مراد سعید کے خلاف دس ارب ہرجانے کا دعوای دائر کیا جائے گا۔.

یاد رہے وزیرمواصلات مراد سعید نے سابق وزیرمواصلات احسن اقبال کے خلاف این ایچ اے کے منصوبہ میں70 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت سامنے لے آئے تھے۔۔

مراد سعید نے احسن اقبال اور مبینہ فرنٹ مین جاویدصادق سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا احسن اقبال بتائیں ملتان سکھرموٹروے کی ڈیل کرانے والا کون تھا۔ کیاجاوید صادق غیرملکی کمپنی کاایجنٹ اور آپ کافرنٹ مین نہیں تھا؟ کیا جاوید صادق احسن اقبال کو غیرملکی کمپنی میں نہیں لے کر گئے۔

وزیرمواصلات نے مزید کہا تھا جس معاہدے سےانکارکیاگیا، اس پراحسن اقبال کےدستخط کیوں؟ احسن اقبال نے معاہدے پر وزیر مواصلات بن کر دستخط کیوں کیے؟ 259 ارب کا پی سی ون 300 ارب میں کیسے بدلاگیا؟ اور پی سی ون کی منظوری میں کابینہ اورلاڈیپارٹمنٹ کو کیوں لا علم رکھاگیا؟

مرادسعید کا کہنا تھا سابقہ حکومت کہتی ہے کہ یہ منصوبہ سی پیک کے لئے شروع کیا جانا تھا، جب ڈیل کی گئی اس وقت سی پیک منصوبہ شروع ہی نہیں ہوا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY