بھارت نےدو اپریل کو واہگہ میں کرتار پور راہدری کیلئے مذاکرات سےراہ فراراختیارکرلی اور کہا مذاکرات سے پہلےپاکستان راہداری سے متعلق تجاویز پر وضاحت دے جبکہ مذاکرات ملتوی کرنے پر پاکستان نے اظہار افسوس کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت جنگی جنون میں اندھا ہوگیا اور کرتارپورراہداری پرمذاکرت سے بھاگنے لگا، بھارت نے کرتار پور راہدری پر دو اپریل کو واہگہ پر ہونے والے مذاکرات ملتوی کردیئے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہا مذاکرات سے پہلے پاکستان راہداری سے متعلق تجاویز پر وضاحت دے، جواب آنے کے بعد مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
بھارتی وزرات خارجہ نے کرتار پور سے متعلق کمیٹی کی تشکیل پر بھی اعتراض اٹھادیا اور مذاکرات سے پہلے ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے پاکستان امن کا خواہ ہے لیکن بھارت قیام امن کیلئے سنجیدہ نہیں۔
یاد رہے 19 مارچ کوکرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کی ملاقات زیرو لائن پر ہوئی تھی ، جس میں پاکستان اوربھارت نے کرتار پور راہداری پردونوں جانب باڑ لگانے پر اتفاق کرلیا تھا۔













