فرانس کا مشہور آئیفل ٹاور 134 برس کا ہوگیا ہے۔
ایفل ٹاور 134 کا ہوگیا ہے،ایک ہزارتریسٹھ فٹ بلند ٹاور کو دیکھنے ہر سال ستر لاکھ افراد پیرس آتے ہیں ۔
آئفل ٹاور دنیا بھر میں سب سے معروف ترین عمارت ہے،ا س فرانسیسی شاہکار کو دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے تین درجے بنائے گئے ہیں۔
اول اور دوئم درجوں تک چڑھنے کے لیے سیڑھیوں اور لفٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جاسکتا ہےجبکہ ان دونوں درجوں پر ریسٹورنٹ بھی قائم ہیں۔
تیسرا درجہ ٹاور کا بلند ترین مقام ہے جہاں جانے کے لیے لفٹ کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔













