عمر بھر امتحان میں رکھنا
مجھکو ایسے جہان میں رکھنا
کام آئے گا تیرگی میں کبھی
اک دیا بھی مکان میں رکھنا
ہوتو سکتا ہے وار تم پر بھی
تیر تم بھی کمان میں رکھنا
زندگی اچھی بیت جائے گی
بول میٹھے زبان میں رکھنا
جس میں گرنے کا ڈر نہ ہو عفت
خود کو ایسی اڑان میں رکھنا
میں تو عفت علی کی ہوں لوگو
تم یہ نسبت دھیان میں رکھنا
عفت علوی













