بھارتی جہازوں کو ایف سولہ نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 تھنڈر نے؟ یہ سوال بے معنی ہے۔

0
742

حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں کو ایف 16 طیاروں نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے یہ سوال بے معنی ہے، 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار کارروائی پاکستان فضائی حدود کے اندر سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے کی۔ بعد میں جب دو بھارتی جہازوں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تو انہیں پاک فضائیہ نے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دو بھارتی جہازوں کو ایف سولہ نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 تھنڈر نے؟ یہ سوال بے معنی ہے۔

پاک فوج نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دونوں بھارتی جہازوں کو اپنے دفاع میں مار گرایا۔ جب بھارتی جہاز آئے تو فضائیہ کے تمام جہاز بشمول ایف 16 فضا میں موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت ایف 16 سمیت کوئی بھی جہاز چن لے، نتیجے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی دو بھارتی لڑکا جہاز ہی نشانہ بنے۔ پاکستان اپنے دفاع کے لیے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY