پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کا خلا میں ہتھیاروں کا استعمال تشویش ناک ہے، بھارتی تجربے کے فوجی پہلوؤں اور اس کے عالمی و علاقائی امن و سلامتی پر منفی اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بھارت کے اینٹی سیٹلائٹ ویپن ٹیسٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں اور خلائی ماہرین کے بھارتی تجربے پر جائزے تشویش ناک ہیں، رپورٹس ہیں کہ بھارتی تجربے سے خلا میں بکھرے ملبے کا عالمی خلائی اسٹیشن سے تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔












