کراچی: نیب کا قیدی سول اسپتال میں انتقال کرگیا

0
788

نیب کا قیدی آج صبح کراچی کے سول اسپتال میں انتقال کرگیا۔

نیب ذرائع کے مطابق محمد ناصر 4 دن سے اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق قیدی محمد ناصر سینٹرل جیل میں 2015ء سے عدالتی ریمانڈ پر قید تھا۔ محمد ناصر کے خلاف نیب کورٹ نمبر 2 میں تین ریفرنس زیر سماعت تھے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی محمد ناصر کو 28مارچ کو سول اسپتال کی ایمرجنسی میں شفٹ کیا گیا تھا اور اُسے لیور انفیکشن تھا۔

دوسری جانب نیب ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کے ڈی اے کا ایڈیشنل ڈائریکٹر شفٹنگ آف لینڈ تھا اور اسے زمینوں میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY