اقوام متحدہ کے زير انتظام لیبیا نیشنل کانفرنس ملک میں ممکنہ انتخابات کے موقع پر ہی منعقد ہو گی۔ اقوام متحدہ کے ايک اہلکار نے ہفتے کے روز بتایا کہ لیبیا میں جاری آٹھ سالہ مسلح تنازعے کے باوجود لیبیا نیشنل کانفرنس مقررہ وقت پر ہی ہو گی۔

دوسری جانب ترقی يافتہ ممالک کے گروپ جی سيون کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے ليبيا کی فوج کے کمانڈر خلیفہ ہفتر کو خبردار کیا ہے کہ وہ طرابلس پر قبضے سے گریز کريں اور بین الاقوامی طور پر تسليم شدہ اتحادی حکومت کو قبول کريں۔ دوسری صورت میں انہيں بین الاقوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY