حکومت نے دوائوں کی قیمتیں بڑھنے کا ملبہ بھی مسلم لیگ ن اور سپریم کورٹ پر ڈال دیا ہے ۔

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ شاہد خاقان عباسی کی وفاقی کابینہ نے کیا تھا۔

عامر کیانی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تو سپریم کورٹ کے حکم اور گزشتہ حکومت کے فیصلے پر عمل کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے کابینہ کے آخری اجلاس میں قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیاتھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY