وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ عالمی قوانین کو پیروں تلے روندتا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مثالیں دنیا میں عام ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیکولر ریاست بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے مستقل 5 رکن ملکوں کا آج امتحان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل بھارت پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی تو اس کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہوگا، 1974 میں اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا بھارت کو ایٹمی تجربات کرنےسے نہیں روک سکی تھی۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اگر مقبوضہ وادی میں نسل کشی کا عمل جاری رہا،تو بوسنیا جیسے حالات کا سامنا ہوگا۔












