گزشتہ برس دنیا کے مختلف ممالک سے کروڑوں تارکین وطن نے مجموعی طور پر تقریباﹰ چھ سو تیرہ ارب یورو کے برابر رقوم اپنے آبائی ممالک میں بھیجیں۔

ورلڈ بینک کے مطابق ایسی رقوم کی اتنی زیادہ منتقلی کا یہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ عالمی بینک کی طرف سے واشنگٹن میں جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق 2018ء کے دوران زیادہ تر ترقی پذیر اور ترقی کی دہلیز پر کھڑی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کروڑوں انسانوں نے یہ رقوم اپنے اہل خانہ اور رشتے داروں کو بھیجیں۔

یہ رقم 2017ء کے مقابلے میں تقریباﹰ 10 فیصد زیادہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY