بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤنواز باغیوں کے حملے میں بھارتیہ جتنا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی سمیت 6 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ میں ماؤباغیوں نے حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے قافلے کو بارودی ڈیوائس سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھیما منڈاوی اور 5 پولیس اہلکار مارے گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست میں 11 اپریل کو لوک سبھا کے انتخابات ہونے والے ہیں لیکن ماؤ نواز باغیوں نے عوام سے بائیکاٹ کی اپیل کررکھی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY