برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے بدھ کو ایک مرتبہ پھر یورپی یونین سے بریگزٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست کرنے والی ہیں۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ میں موجودہ سیاسی منظر نامے کے باعث ٹریزا مے یورپی یونین کے ایک خصوصی سربراہی اجلاس کے دوران بریگزٹ کو جون کے آخر تک مؤخر کرنے کے لیے کہیں گی۔

تاہم دوسری جانب یورپی یونین میں بریگزٹ کو مارچ 2020ء تک ملتوی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ آج ہونے والے یورپی یونین کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بریگزٹ کے حوالے سے کئی دیگر اقدامات پر بھی بحث کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY