کراچی کے سوامی نارائن مندر کی طرز پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظبی میں مندر بن گیا، جس کا افتتاح آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیا۔
ابوظبی حکومت نے مندر کیلئے زمین بطور تحفہ دی تھی۔ یو اے ای سات ریاستوں پر مشتمل ہے اسی لیے مندر کے 7 مینار بنائے گئے ہیں۔
مندر میں مختلف مذاہب کی کہانیاں بھی مجسموں کی شکل میں پیش کی گئی ہیں۔
رام سوامی نارائن نامی اس مندر کے اطراف میں گنگا اور جمنا کا پانی خصوصی طور پر لایا گیا ہے، جبکہ مندر کی تعمیر کے لیے سرخ اور گلابی پتھر بھارتی ریاست راجستھان سے اور اٹلی سے سنگ مرمر لائے گئے۔













