روس نے نیدر لینڈز، بیلجیئم اور آسٹریا کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے روس کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز کے 15، بیلجیئم کے 21 اور آسٹریا کے 4 سفارتکاروں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ غیرملکی سفیروں کو ملک چھوڑنے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روس سے غیرملکی سفارت کاروں کی ملک بدری جوابی اقدامات ہیں۔ یورپی ممالک 300 سے زائد روسی سفارتی عملے کو ملک بدر کرچکے ہیں۔












