شام کے صدر احمد الشرع کا امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

0
2090

شام کے صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ ان کا ملک صرف لبنانی حکومت کی درخواست پر ہی لبنان میں مداخلت کرے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ کے شام کی جانب سے حزب اللہ کو کنٹرول کرنے کے بیان پر ردعمل میں شامی صدر نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان سے ایسا لگا جیسے شامی فوجیں کل ہی لبنان میں داخل ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر شام اور لبنان کے قومی مفاد میں ہوا تو وہ حزب اللّٰہ کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں۔

گذشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اسرائیل کو مشورہ دیا ہے شام کو لبنان میں حزب اللہ سے نمٹنے دو۔

SHARE

LEAVE A REPLY