سری لنکا کی پولیس نے عوام سے دہشت گردانہ حملوں کے مشتبہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔ سری لنکا کی پولیس مزید چھ افراد کی تلاش میں ہے، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
ایسٹر سنڈے کے دن ہونے والے متعدد خودکش حملوں کے نتیجے میں تین سو انسٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ان حملوں میں ملوث ہونے کی شُبے میں ابھی تک چھہتر افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دریں اثناء ان حملوں کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے سری لنکا کے ڈیفنس سیکریٹری مستعفی ہو گئے ہیں۔












