یورپی یونین نے روس پر یوکرائنی تنازعے کو بڑھانے کا الزام عائد کیا ہے۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرنی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول یوکرائنی علاقوں کے شہریوں کو روسی پاسپورٹ کی فراہمی یوکرائن کی ’خود مختاری پر حملہ‘ ہے۔
قبل ازیں یورپ کی دو بڑی طاقتوں جرمنی اور فرانس نے بھی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔












