کیا اسلام سے پہلے کا دور درحقیت دور جہالت ہی تھا ؟
—————————————————-
* دنیا کا پہلا قانون ساز حمارابی سترہ سو بہتر قبل مسیح میں پیدا ہوا . جبکہ اسلام ساتویں صدی عیسوی میں آیا..یعنی اسلام سے تقریبا پچیس سو برس پہلے ..
* دنیا کا پہلا عظیم طبیعات دان ارشمیدس دو سو ستائیس قبل مسیح میں پیدا ہوا . یعنی اسلام سے ایک ہزار برس قبل .
* دنیا کا عظیم ترین ریاضی دان فیثا غورث پانچ سو ستر قبل مسیح میں پیدا ہوا . یعنی اسلام سے گیارہ سو برس قبل .
* دنیا کے عظیم ترین مفکر ین ، سقراط ، افلاطون ، اور ارسطو اسلام سے تقریبا ایک ہزار برس قبل پیدا ہوئے . فکر و فلسفہ ہو یا تحقیق . دنیا آج جہاں تک پہنچی ہے انہی مفکرین کی وجہ سے پہنچی ہے .
لہٰذا !! .. یہ کہنا کہ اسلام سے قبل کا دور جہالت کا دور تھا بذات خود جہالت کا ایک ثبوت ہے . ہاں البتہ یہ کہا جائے کہ عرب کا خطہ بطور خاص مکہ کا مخصوص علاقہ دور جہالت میں تھا .. اور پھر لازم ہے کہ اسلام کو عرب تک محدود رکھ کر غور کیا جائے کہ کیا واقعی اسلام نے عربوں کی جہالت دور کر دی ہے ؟
انتخاب۔عزیر رشید













