نوبل انعام برائے ادب کا انتخاب کرنے والی سویڈش اکیڈمی کے سربراہ کی تعیناتی

0
733

ادب کے نوبل انعام کے حقدار کا فیصلہ کرنے والی سویڈش اکیڈمی نے ادب کے ایک پروفیسر کو اپنا نیا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔ سن 2017 میں اس کمیٹی کو درپیش ایک بڑے جنسی اسکینڈل کے بعد سے ہر سال ادب کا نوبل انعام دیے جانے کا سلسلہ ابھی تک معطل ہے۔

اس اکیڈمی کے نئے سربراہ کا نام ماٹس مالم ہے اور وہ گوٹن برگ یونیورسٹی میں ادبی نظریات کے پروفیسر ہیں۔ چون سالہ پروفیسر مالم نے اپنی نام‍زدگی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہیں چار ماہ قبل سویڈش اکیڈمی میں شامل کیا گیا تھا۔ اکیڈمی نے کہا ہے کہ اس سال 2019 کے ادب کے نوبل انعام کے علاوہ 2018 کے لیے اس انعام کے حقدار کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY