افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کے مشرق میں ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

دارالحکومت کنشاسا میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایک ہفتے کے اندر اندر اس وائرس کے ایک سو چھ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اسی دوران اس خطرناک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی اب بہّتر ہو گئی ہے۔ اس مرض سے ایک ہفتے میں اس قدر زیادہ افراد پہلے کبھی متاثر نہیں ہوئے تھے۔

مارچ کے اواخر سے ایسے مریضوں کی تعداد میں پچاس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان کی مجموعی تعداد اب ایک ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ ہزار ہو گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY