سوڈان میں عوام فوجی حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جمعرات کے روز سوڈان کے دارالحکومت میں واقع وزارت دفاع کی عمارت کے باہر ہزاروں افراد دھرنا دیے ہوئے ہیں۔
ان مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں اقتدار سول حکومت کے سپرد کیا جائے۔ فوج نے صدر عمر البشیر کو معزول کرنے کے بعد اقتدار خود سنبھال لیا تھا۔ فوج کا کہنا ہے کہ دو سال بعد الیکشن منعقد کرائے جائیں گے تاہم اپوزیشن گروہ اور انسانی حقوق کے کارکن فوجی حکومت کے خلاف اپنے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔












