وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری زندگی کا اصول ہے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا، چمپئن وہ ہوتاہے جو برے وقت کوہینڈل کرتا ہے، کرپشن سےپیسابنانے والوں کا براحال ہوتاہے۔

لاہورکے ایچی سن کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کوسیاست کی ضرورت نہیں تھی، انہوں نے آزادی کے لئے40سال جدوجہدکی ، قائد اعظم کو اس لیے یاد رکھا جاتا ہے کہ انہوں نے آزادی کے لیے کام کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیسا بنانے والوں کا بُرا حال ہوتا ہے، حال یہ ہے کہ کبھی ایک لندن بھاگا جارہا ہے، کبھی دوسرا بھاگا جارہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا ان کو یاد رکھتی ہے جو انسانوں کے لیے کام کرتی ہے، بڑے لوگ وہ بنیں گے جو اپنی قوم کے لیے آگے جاکر کام کرینگے۔

SHARE

LEAVE A REPLY