فکر رسا کے معجزے۔ شاہین اشرف علی

0
1009

سنو جان عزیز
ہواؤں کی سرگوشیاں اگر چہ وہی ہیں
لیکن شاید سماعت نے بے وفائی شروع کر دی ہے
مجھے معجزوں پر کبھی یقین نہیں تھا
اور معجزوں کو وہم کہا کرتی تھی
لیکن اب
جب بھی تنہا ہوتی ہوں
تو سوچتی ہوں
تمھاری شاعری
نطمیں
کہانی
ٹالسٹائی پر لکھے مضمون
اور ھمارے نام لکھی چند تحریریں
وھی فکر-رسا کے معجزے ھیں
سنو مجھے اب معجزوں پر کامل یقین ہے

شاہین اشرف علی

SHARE

LEAVE A REPLY