پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو عہدے سے ہٹانے میں تحریک انصاف کے لوگوں کے ساتھ باقر رضا کا بھی کردار رہا، انہوں نے سابق وزیر خزانہ کے رویے سے متعلق حکومت کو بتایا۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ کو آئی ایم ایف کے کہنے پر تعینات کیا گیا، یہ حکومت خود کو عقل کل سمجھتی ہے، آج جو صورتحال ہے وہ آئی ایم ایف بمقابلہ آئی ایم ایف ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک کا گورنر عالمی ادارے کا ہی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی حیثیت سے زیادہ آگے جانے کی کوشش کی، یہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نہیں جانا چاہ رہے تھے، اپوزیشن نے پیشکش کی تھی کہ مل کر کام کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم چوروں کے ساتھ نہیں بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے کچھ نہیں سنبھالا جارہا، صدارتی نظام کی باتیں بھی پی ٹی آئی اور حکومت کے لوگ کررہے ہیں اور انہوں نے ہی مجھے بتایا، ذوالفقار علی بھٹو نے فوج کو مضبوط کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY