امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے جنوبی کوریائی ہم منصب مون جے ان نے منگل کے روز شمالی کوریا کو ایک غیر جوہری ملک بنانے کے موضوع پر آپس میں تبادلہ خیال کیا۔
یہ بات وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتائی گئی۔ اس بیان کے مطابق ٹرمپ اور مون جے ان نے کمیونسٹ شمالی کوریا کے حوالے سے سامنے آنے والی نئی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی اور اتفاق کیا کہ پیونگ یانگ کے ساتھ بات چیت کا حتمی مقصد کمیونسٹ کوریا کو غیر ایٹمی بنانا ہی رہے گا۔












